C for Chinese@JC

ثقافتی ردعمل یا ذمہ داری
ثقافتی ردعمل سے مراد وہ طرز عمل ہے جن کا مقصد ثقافتی اختلاف کو اپنانے کے لیے مختلف ثقافتوں کے مطابق ڈھالنے میں لوگوں کی قابلیت کو بڑھانا ہے۔ مساوات قبولیت، اور شمولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، ثقافتی ردعمل کو تعلیم میں بنیادی اصول کے طور پر فروغ دیا گیا ہے اور ثقافتی اور لسانی طور پر مختلف/متنوع سیکھنے والوں کو سیکھنے اور سکھانے اور معاون خدمات فراہم کرنا ہے۔
ثقافتی طور پر مددگار و ذمہ دار تعلیمی معیارات
ثقافتی طور پر ذمہ دار تعلیمی معیارات یا ریسپانسیو ایجوکیشن بینچ مارکس (CREBM) ایک منظم ثبوت پر مبنی فریم ورک یا ڈھانچہ ہے جو چینی زبان اور سماجی-جذباتی تعلیم میں نسلی اقلیتی بچوں کی قابلیت کو فروغ دینے کے لیے ثقافتی ردعمل کو گھر-سکول اور برادری یعنی "ہوم-اسکول-کمیونٹی" کے مشترکہ ماڈل کے ساتھ جوڑتا ہے۔ یہ معیارات مقامی کنڈرگارٹنز میں پالیسی سے مشق تک CRE کو فروغ دیتے ہیں۔
کندڈر گارٹن1 کے لیے EDB کے کارکردگی کے اشارے کے مطابق، یہ معیارات سکولوں کے لیے ایک مددگار اوزار کے طور پر کام کرتے ہیں تاکہ سکول کی ترقی، اساتذہ کی پیشہ ورانہ مہارت، سیکھنے اور پڑھانے، اور گھر-سکول-اور برادری کے اشتراک میں CRE کو شامل کرتے ہوئے سکولوں کے لیے اپنی کارکردگی جانچنے اور اپنا معیار سمجھنے میں مدد مل سکے۔
CREBM کے راہنما اصول
1. انتظام اور تنظیم
ا- سکول کی پالیسیوں کو بہتر کرتے ہوئے تیار کرنا تاکہ بچوں کی تعلیم کو پورے سکول کے طریقہ کار کے ذریعے فروغ دیا جا سکے، اور
ب- ثقافتی طور پر ذمہ دارانہ قیادت کی حکمت عملیوں کے استعمال کے ذریعے ثقافتی اور انفرادی فرق/تنوع کی حوصلہ افزائی اور احترام دیا جائے۔
2. سکول کا ماحول یا کلچر
ا- ایک مثبت ماحول یا کلچر بنانا،
ب- ثقافتی طور پر ذمہ دارانہ قیادت کی حکمت عملیوں کے استعمال کے ذریعے ثقافتی اور انفرادی فرق/تنوع کی حوصلہ افزائی اور احترام دیا جائے۔
ج- بچوں کے درمیانِ، اساتذہ کے درمیان، بچوں اور اساتذہ اور بچوں کے درمیان مثبت رجحان کو پروان چڑھانا
3. چینی زبان سیکھنا اور سکھانا
ا- ایک ذمہ دار درس گاہ ہوتے کا فرض ادا کرتے ہوئے سکول کی بنیاد پر ذمہ دارنہ ثقافتی تعلیمی نصاب کی تیاری،
ب- بچوں کے گرد گھومتی تعلیم کی معاونت،
ج- تمام بچوں کے لیے بڑی امیدیں قائم کرنا، اور
د- اساتذہ اور اساتذہ کے مددگاروں یعنی تدریسی معاونین جیسے ملٹی کلچرل ٹیچنگ اسسٹنٹ (MTAs) کے درمیان نظم و ضبط اور تعاون کو فروغ دینا۔
4. سماجی جذبات کے ہنر کو سیکھنا اور سکھانا
بچوں کو سماجی جذبات یا رجحانات سکھانے پر زور دینا جیسا کہ خود پر کنٹرول اور جذبات کو ظاہر کرنے کے احساسات، اپنی پہچان، سماجی ہنر، ذمہ داری لینے کا احساس اور سماجی اخلاقیات۔
5. طلباء کی حمایت
اقلیتنی نسل کے بچوں کی چینی زبان سیکھنے میں حمایت یا مدد، سماج میں جذباتی مدد میں ضرورت کے حامل بچے، اور ایسے بچے جو کنڈرگاٹن سے اوپری درجے یعنی پرائمری سکول میں جا رہے ہوں۔
6. والدین کی مصروفیات
اقلیتنی نسلوں پر مشتمل والدین کو مدد یا حمایت فراہم کرنا۔
7. اساتذہ کا پیشہ ورانہ طرز
اساتذہ کو مزید نکھارنے کے لیے چلتے پیشہ ورانہ سبق پیش کرنا
نوٹ:
1 تعلیمی بیورو (2017)۔ کارکردگی کی جانچ کے اشارے (کنڈرگارٹن)۔ حکومت HKSAR