C for Chinese@JC

والدین کی اکیڈمی

تعارف

پیرنٹ اکیڈمی یعنی والدین کی اکیڈمی کا مقصد، والدین اور کمیونٹی کی مصروفیت کو ادارہ جاتی بنانا ہے اور توقع ہے کہ نسلی اقلیتی والدین اکیڈمی میں شامل ہونے کے بعد اپنے بچوں کی کفالت میں اپنی صلاحیت پیدا کریں گے۔

پیرنٹ اکیڈمی سے منسلک نسلی اقلیتی والدین ضروری معلومات اور سماجی مدد حاصل کریں گے جو بچوں کے لیے باخبر فیصلہ کرتے وقت نسلی اقلیتی خاندانوں کے لیے خاص طور پر مددگار ثابت ہوں گے۔ نسلی اقلیتی والدین کی مدد کے لیے کورسز اور پروگرام فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ کنڈرگارٹن اسکولوں میں اپنے بچوں کی مدد کر سکیں۔

پیرنٹ اکیڈمی میں کورسز کی اقسام

3 دائرہ اختیار

پیرنٹ اکیڈمی یعنی والدین کی اکیڈمی کے مقاصد ان تین علاقوں میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

خود آگیی یا اپنی پہچان
والدین کی شمولیت
بچوں کے سیکھنے میں والدین کا کردار

4E فریم ورک

والدین کی مدد کا یہ پروگرام انگریزی زبان کے لفط E کے چار حروف سے ایک فریم ورک یا ڈھانچہ واضح کرتا ہے۔ تحقیق یعنی Exploration, امید یعنی Expectation، تعلیم Education، اور Empowerment

تحقیق یعنی ایکسپلوریشن

فنڈز آف نالج (FoK) کی وضاحت اور شناخت کروائیں اور اس پر تحقیق کو نسلی اقلیتی بچوں کے تجربات میں ان کے معیاری تعلیمی ماحول جیسے گھر اور اسکول میں شامل کریں۔

امیدیں یا ایکسپیکٹیشن

توقع رکھیں کہ نسلی اقلیتی خاندان سمجھ کر اور فعال طور پر اپنے بچوں کے سیکھنے اور سکول کے تجربات میں حصہ لینے کے لیے ایسے میکانزم فراہم کریں گے جو ان خاندانوں کے لیے سیاق و سباق اور فوائد کے لیے مددگار ہو- یعنی جو FoK کو مانتے اور تسلیم کرتے ہیں اور ان کا احترام کرتے ہیں۔

تعلیم

تعلیمی نطام سے متعلق معلومات کا تبادلہ کریں (مثال کے طور پر، کامیابیاں، مرکزی کردار، اور کام کرنے والے ایڈمنسٹریٹرز، سکول کے مواد پر بحث) تاکہ وہ اپنے بچوں وہ اپنے بچوں کو بہتر انداز میں مدد کر سکیں۔

حق دینا یعنی ایمپاورمنٹ

نسلی اقلیتی خاندانوں کو وہ اوزار فراہم کریں جن سے وہ اپنے بچوں کی حمایت اور وکالت کرنے کی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ زندگی کی رکاوٹوں کا مقابلہ کرنے ساتھ زندگی کی مشکلات کا مقابلہ کرسکیں

Back to top