کنڈر گارٹن سے پرائمری سکول کی منتقلی تک مدد
اپنے بچے کی پرائمری سکول میں منتقلی میں مدد کرنا
کنڈر گارٹن سے پرائمری سکول میں منتقلی آپ کے بچے کے لیے ایک اہم مرحلہ ہے۔ اس پراجیکٹ نے غور طلب مقامات کو واضح کیا ہے اور سکول کے وسائل کو شروع کرتے ہوئے اقلیتی نسل کے والدین کو سکول کے انتخاب کے لیے ایک معلوماتی فیصلہ کرنے کی اہلیت دی ہے۔ تعلیم کے اس نئے دور میں داخل ہونے کے دوران بچوں کی مزید مدد کرنے کے لیے، برائے مہربانی ہمارے رسورس کارنر پر جائیے۔

پرائمری سکول کی درخواست کے لیے بنیادی کنجی
پرائمری سکول کی درخواستیں کنڈر گارٹن کے دوسرے سمسٹر (K2) کے ساتھ ہی شروع ہو جاتی ہیں، اور کنڈر گارٹن (K3) کے ختم ہونے تک مکمل ہوتی ہیں۔ پرائمری سکول میں درخواست دینے کے لیے درج ذیل بنیادی کنجی یا فیصلے درج ذیل ہیں۔
پرائمری سکول کی درخواست کے لیے اہم ترین گر
پرائمری سکول کو اپنانا
آپ کے بچے کو نئے ماحول کے مطابق ڈھالنے میں مدد کرنے کے لیے، کنڈرگارٹن سے پرائمری اسکول میں منتقلی کے دوران والدین درج ذیل چار اہم پہلوؤں پر توجہ دے سکتے ہیں:

بچوں کے جذبات
چھوٹے بچے اپنے والدین سے الگ ہونے پر اکثر بے چینی محسوس کرتے ہیں۔ ان کے اس عدم تحفظ کو کم کرنے میں مدد کے لیے عملی طریقے تلاش کریں۔

سکول کے لیے تیار ہونا
پرائمری سکول کے اپنے تجربات یا کنڈرگارٹن اور پرائمری اسکول کے درمیان فرق شیئر کریں۔ اپنے بچوں کو باتھ روم استعمال کرنے یا ہینڈ بک لکھنے کی ہدایات کے بارے میں بنیادی چینی الفاظ سکھائیں۔

وقت کا استعمال یا وقت کا انتظام کرنا
اپنے بچوں کی روزمرہ کی سرگرمیوں کو ترتیب دینے کے لیے ایک باقاعدہ ٹائم ٹیبل ترتیب دیں۔ ریسورس کارنر پر مستحکم حکمت عملی کے بارے میں مزید جانیں۔

ذاتی انتظام و انصرام
انہیں سکھائیں کہ ان کے سکول کے بستوں کو کیسے ترتیب دیا جائے اور اسٹیشنری یعنی لکھنے پڑھنے کا سامان ان کی خودمختاری کی تربیت میں مدد کر سکتی ہے۔

سیکھنے کے مختلف ڈھنگ یا رجحانات
چونکہ پرائمری سکولوں میں سیکھنے کے معمولات اور تشخیص مختلف ہوتے ہیں، اس لیے یقینی بنائیں کہ آپ ہر روز اپنے بچوں کی کتابوں کا جائزہ لیں گے، سکول کے عندیوں یعنی نوٹس پر دستخط کریں گے اور انہیں وقت پر واپس کریں گے۔

پرائمری اسکولوں کے لیے درخواست دینے کے مراحل کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، اور ساتھ ہی ساتھ آپ کے بچے کی آسانی سے پرائمری سکول میں منتقلی میں مدد کرنے کے عملی طریقوں کے بارے میں، رجسٹر کریں اور کنڈرگارٹنز اور پرائمری اسکولوں کے درمیان انٹرفیس پر مزید وسائل کے لیے ہمارے ریسورس کارنر پر جائیں۔

کنڈرگارٹن سے پرائمری سکول منتقلی پر مدد کے لیے ہمارے ساتھ رابطے میں رہیں۔
+852 3188 1226
cforchinese@hkcs.org
+852 3188 1226
+852 2690 1111
cforchinese@skhlmc.org.hk
+852 2690 1117