C for Chinese@JC

ریڈنگ سکیم
(کمیونٹی پر مبنی)

کمیونٹی کی بنیاد پر ریڈنگ سکیم یعنی برادی پر مبنی پڑھنے کا طریقہ

کسی بھی دوسری زبان سیکھنے کے لیے اسکا پڑھا جانا جوان بچوں کے لیے انتہائی ضروری عنصر ہے۔ اس سے بچوں کے الفاظ کا ذخیرہ بڑھتا ہے اور زبان کے تعلیمی ڈھانچے کے بارے سیکھ سکیں، اس کے ساتھ جب کہ یہ کسی بھی کلچر کو سیکھنے یا سمجھنے کا موثر ذریعہ ہے۔

C-for-Chinese@JC غیر چینی زبان بولنے والے اقلیتنی نسل سے تعلق رکھنے والے طلباء کو پڑھنے کی مد میں مدد فراہم کرتا ہے تاکہ وہ کنڈر گارٹن سے پرائمری سکول کی منتقلی کے دوران اس زبان کی بنیاد کو مضبوط بنا پائیں۔ سکول پر مبنی پڑھائی کی سکیم کے ساتھ برادری یعنی کمیونٹی پر مبنی پڑھائی کی سکیم طلباء کے لیے ذیادہ موثر انداز میں اور تیزی سے سیکھنے کے عمل کے مواقع اور صلاحیتوں کو دگنا کرتے ہیں۔

مدد کا رجحان

کمیونٹی یعنی برادری کو ایک اکائی کے طور پر لینے سے، کمیونٹی پر مبنی پڑھائی کی سکیم سے کمیونٹی کی سطح پر میسر فوائد و وسائل اور اس سے جڑے اجزاء سے فیض یاب ہوا جاتا ہے، جیسا کہ عوامی کتب خانے یعنی پبلک لائیبریریاں اور دوسرے NGO's یا عوامی مراکز، پڑھائی کے ان دورانیوں پر NCS EM طلباء کے لیے ضرورت میں اچھا کام کرتے ہیں۔

کمیونٹی پر مبنی ریڈنگ سکیم سکول پر مبنی ثقافتی طور پر جوابدہ تعلیم (CRE) کو سپورٹ کرنے کے لیے اسکول کے بعد تفریحی سرگرمیاں فراہم کرکے ان کے چینی سیکھنے کے اوقات میں توسیع کرتی ہے۔ دریں اثنا، یہ اسکیم سماجی شمولیت کے لیے چینی بولنے والے (CS) اور NCS EM طلباء کے درمیان ثقافتی تفہیم اور باہمی احترام کو فروغ دینے کے لیے ایک پل کا کام بھی کرتی ہے۔

آج ہی ریڈنگ کے سفیر بن جائیں

ریڈنگ کے سفیر NCS EM یعنی اقلیتنی نسلوں کے چینی زبان نہ بولنے والے طلباء کے لیے برادری پر مبنی یعنی کمیونٹی پر مبنی ریڈنگ کی ورکشاپس مہیا کرسکتے ہیں چاہے یہ کام آن لائن کیا جائے یا ذاتی طور پر حاضر رہ کر کیا جائے۔

بطور ریڈنگ کے سفیر ہمارے ساتھ شمولیت اختیار کریں اور 400 سے ذیادہ یونیورسٹی کے طلباء، اساتذہ، ریٹائرڈ اساتذہ، اور رضاکاروں کے ساتھ ریڈنگ سکیم یعنی پڑھائی کی سکیم کو مدد فراہم کریں تاکہ اس سے مزید طلباء فائدہ اٹھا پائیں!

ریڈنگ سکیم یا پڑھائی کی سکیم سے متعلق مزید جاننے کے لیے ہم سے رابطہ کریں (کمیونٹی پر مبنی)

دی ہانگ کانگ پولی ٹیکنیک یونیورسٹی

chingdy.yip@polyu.edu.hk

Back to top