C for Chinese@JC

ابتدائی بچپن کی تعلیم (جینی زبان نہ بول پانے والے بچوں کو سیکھنے اور سکھانے میں مدد فراہم) کرنے کا ڈپلومہ

D(ECE) پروگرام سے سیکٹر کے لیے مختلف ثقافتی معاونین اساتذہ یعنی (MTAs) کو تربیت دیں

پروگرام کا کوڈ: A1E001

پروگرام کی جھلکیاں

ہانگ کانگ نے ایک کثیر لسانی اور کثیر الثقافتی معاشرے کے طور پر گزشتہ دو دہائیوں میں آبادی کے اختلاط میں بتدریج تبدیلی دیکھی ہے۔ D(ECE) پروگرام ہانگ کانگ میں نسلی اقلیتوں کے لیے تعلیم کی فراہمی کے لیے ایک امید افزا ردعمل ہے۔

یہ پروگرام مختلف ثقافتی معاونین اساتذہ یعنی (MTAs) کی نئی نسل کو زبان کی مہارت، تدریس اور مثبت رویوں کے ساتھ پروان چڑھاتا ہے۔ نتیجے کے طور پر، MTAs پری اسکول کے اساتذہ اور کمیونٹی سروس ورکرز کو نسل اقلیتی طلباء کی تعلیم کو تقویت دینے، ثقافتی طور پر جوابدہ طریقوں کی حمایت، اور سماجی شمولیت اور ابتدائی بچپن کی تعلیم کو بڑھانے کے لیے مدد کر سکتے ہیں۔

ابتدائی بچپن کی تعلیم میں ڈپلومہ

دس پڑھائے جانے والے کورسز اور ایک پریکٹم پر مشتمل، ایک سالہ کل وقتی پروگرام شرکاء کے لیے مواقع فراہم کرتا ہے کہ وہ جو کچھ سیکھتے ہیں اسے عملی جامہ پہنانے کے لیے نسلی اقلیتی طلبہ کے ساتھ ساتھ چینی بولنے والے طلبہ کے سیکھنے میں مدد کریں۔ MTAs ثقافتی تنوع کو اسکول کی ترتیبات میں شکل دینے کے لیے بھی سپورٹ کریں گے اور، وسیع تر معنوں میں، ہانگ کانگ کی ترتیب جیسی غالب ثقافت کے اندر ثقافتی تنوع کو تسلیم کرنے میں مدد کریں گے۔

پروگرام کی تفصیلات ملاحظہ کریں

ھدایات کا منبع یا ذریعہ

کورس کی طبیعت اور پڑھائی کے مواد کی بنیاد پر، 6 کورسز انگریزی میں سکھائے جائیں گے اور پانچ کورسز کینٹونیز چینی زبان میں سکھائے جائیں گے

ٹیوشن فیس اور طالبعلمی

  • یہ ایک مفت پروگرام ہے۔
  • ماہانہ امدادی وظیفہ صرف اہل طلباء کو جاری کیا جائے گا جو عام پڑھائی کے دورانیے میں ذیادہ سے ذیادہ نو ماہ تک جاری رہے گا

داخلے کی شرائط

مقامی درخواست دہندگان* براہ راست درخواست کے راستے سے درخواست دینے کے اہل ہیں اگر وہ:

  1. اگر انہوں نے HKDSE  (الف) چینی زبان # اور انگریزی زبان میں سطح 1 یا اس سے اوپر؛ اور (ب) بہترین پانچ مضامین# میں 6 پوائنٹس یا اس سے اوپر؛ یا
  2. اس کے علاوہ اس کے برابر تعلیمی قابلیت کے مالک ہوں؛ یا
  3. ۔ بالغ درخواست دہندگان ہوں (1 ستمبر 2025 تک 21 سال یا اس سے زیادہ عمر کے) جو متعلقہ علمی صلاحیتوں، بشمول چینی اور انگریزی زبانوں میں مہارت، اور پروگرام میں تعلیم حاصل کرنے کے عزم کا مظاہرہ کر سکیں۔

مقامی درخواست دہندگان* سے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ دونوں لسانی ٹیسٹوں اور انٹرویو میں خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

ایک یا ایک سے ذیادہ اقلیتی نسلی زبان (جیسا کہ ہندی، اردو، نیپالی) کا علم ہونا ذیادہ مفید ثابت ہوتا ہے

*مقامی/غیر ملکی طلباء کی تعریف چیک کریں 

# امتحانی قابلیت، اسکور کے حساب کتاب، داخلے کی تفصیلی عمومی شرائط اور پروگرام کی معلومات کے نوٹس کے لیے، براہ کرم ہانگ کانگ ایجوکیشن یونیورسٹی کے رجسٹری کی ویب سائٹ پر جانے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کیرئیر کے امکانات

فارغ التحصیل یا گریجویٹس، اقلیتی نسل کے بچوں کی کامیابیوں کو آسان بنانے اور ان کی مدد کرنے کے لیے کنڈرگارٹن اور غیر رسمی تعلیمی اداروں میں تدریسی معاون کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔ گریجویٹس ایک اعلیٰ ڈپلومہ پروگرام میں داخلہ لے کر اپنی پیشہ ورانہ ترقی کو جاری رکھ سکتے ہیں جو انہیں ابتدائی بچپن کی تعلیم کے میدان میں، خاص طور پر نسلی اقلیتی بچوں کی حمایت میں قابل اساتذہ بننے کی سیڑھی پر لے جائے گا۔

آن لائن درخواست دینے کی راہنمائی ملاحظہ کریں 

ابھی ایپلائی کریں

Back to top