ہمارے ساتھ جڑے سکولز
منسلک سکولوں کے لیے مدد
ثقافتی طور پر ذمہ دار تعلیمی معیارات یعنی (CREBM) ہمارے منسلک کنڈرگارٹنز کے لیے C-for-Chinese@JC پروجیکٹ کے تعاون کے مرکز میں ہے۔ یہ ایک مکمل ڈھانچہ یا جامع فریم ورک فراہم کرتا ہے جو سکولوں کی رہنمائی کرتا ہے تاکہ اعتماد کے ساتھ ثقافتی طور پر ذمہ دار تدریس کو شامل کیا جا سکے۔ ہم نے چینی زبان سیکھنے اور چینی بولنے والے اور نسلی اقلیتی طلباء دونوں کی سماجی جذباتی تعلیم کو سپورٹ کرنے کے مقصد کے ساتھ نصابی معاونت اور پیشہ ورانہ ترقی کے کورسز کا ایک سلسلہ بھی تیار کیا ہے۔
ترقی کے منصوبے کا مکمل نقشہ
C-for-Chinese@JC منصوبے نے CREBM کے ڈھانچے کو تیار کیا ہے اور مددگار تعلیمی نصاب جو چینی زبان کی سیکھ کی اہلیت اور چینی بولنے والے اقلیتنی نسل کے طلباء کی سماجی جذبات میں معاون ہے۔ یہ ایک تفصیلی نصاب، دلچسپ کہانیوں کی کتب، مزے سے بھرپور کھیلوں، دلکش گانوں اور سروں، اور اس کے علاوہ مزید سکھانے اور سیکھنے کے مواد پر مشتمل ہوگا
اس مرحلے کے 32 نیٹ ورک اسکول CREBM کے پائلٹ اور توثیق میں معاونت کریں گے۔ پروجیکٹ 32 اسکولوں کو مراحل میں سائٹ پر سپورٹ بھی فراہم کرے گا، ان سکولوں کا دورہ کرکے، اساتذہ کو ہمارے نصاب سے واقف کرائے گا، اسکولوں کو اضافی تدریسی اور سیکھنے کے مواد کو تیار کرنے میں مدد کرے گا اور ان کے طلباء کی منفرد ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہمارے کام کو ان کے موجودہ نصاب میں ضم کرے گا۔
CREBM کو مکمل طور پر توثیق یعنی منظور کیا جائے گا اور معاون نصاب کے ساتھ مزید اسکولوں میں پھیلایا جائے گا تاکہ زیادہ اساتذہ اور طلباء اس کام سے مستفید ہو سکیں۔

مختص رقم یا سیڈ فنڈ
ہر منسلک یا جڑے ہوئے سکول کو 100،000 ہانگ کانگ ڈالر کی رقم مختص کی جائے گی۔ سکول اس فنڈ کو تدریسی اور سیکھنے کے مواد کو تیار کرنے کے لیے استعمال کرے گا اور نسلی اقلیتی طلباء کی ترقی میں مدد کے لیے ثقافتی طور پر ذمہ دار سرگرمیوں کی میزبانی کرے گا۔