چینی زبان سیکھنے کے دوران مگن کر دینے والے 3 گر
چینی سیکھنے کو پرلطف اور دلچسپ بنانے کے لیے، والدین اپنے بچوں کے لیے حوصلہ افزا اور خوشگوار ماحول بنانے کے لیے نیچے دی گئی تجاویز سے حوالہ لے سکتے ہیں۔
گر نمبر 1: مطالعے کے دوران پڑھنے کے شوق کو ابھاریں
شوق یا دلچسپی سیکھنے کے لیے پہلا قدم ہے، اور یہ بچوں کو سیکھنے اور جو سیکھا ہے وہ یاد رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
بچے اپنے والدین کے ساتھ وقت بتانا پسند کرتے ہیں۔ یہاں پر کچھ چیزیں ہیں جو والدین کر سکتے ہیں:
اپنے گھر میں چینی بولنے یا چینی زبان کا ایک کارنر یعنی ایک کونہ بنا لیں
اپنے بچے کی پسند کے مطابق ایک کارنر یا ایک کونہ سجا لیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کا بچہ جانوروں میں دلچسپی رکھتا ہے، آپ چینی زبان کی کہانیاں بھی جمع کر سکتے ہیں اور چینی زبان میں جانوروں سے متعلق تصویری کارڈز اور اپنے بچے کے ہمراہ اس کارنر یا کونے کو سچا لیں۔
روزانہ کے لیے چینی زبان کا وقت مقرر کر لیں
اپنے بچے کے ساتھ روزانہ کی بنیادوں پر اس چینی کارنر میں کچھ وقت بتائیں اور چینی زبان کی کہانیوں کی کتابیں پڑھیں یا چینی میں نرسری کے نغمے گنگنائیں۔ آپ اپنے بچے کے ہمراہ چینی کارٹون بھی دیکھ سکتے ہیں۔
گر نمبر 2: قدم بہ قدم
جیسے جیسے آپ کے بچے میں دلچسپی بڑھے، تو سیکھنے کے عمل کو آغاز سے یعنی بنیاد سے شروع کریں، کرداروں سے حروف کی طرف، پھر بتدریج جملے اور پیرائے تک پھیلتے چلے جائیں۔
پڑھنے کی عادت کو پروان چڑھانا
روزانہ کی بنیادوں پر بچوں میں پڑھنے کی عادت کو پکا کریں۔ آپ خود سے چینی زبان پڑھ کر اس کا آغاز کر سکتے ہیں (یا پڑھنے والے پین کو استعمال کرتے ہوئے)، پھر بتدریج اپنے بچے کو آپ کے لیے پڑھنے کا کہہ سکتے ہیں۔ اسی طرح بتدریج آپ اپنے بچوں کو خود سے پڑھنے یا پھر خاندان کے دوسرے افراد کو پڑھ کر سنانے کا کہہ سکتے ہیں۔
دھرائی کریں
کہانیوں اور سکول میں پڑھے یا سیکھے گئے چینی الفاظ کو ازبر کرنے کے لیے بار بار دھرائیں
بچے کے لیے چینی الفاظ کے ذخیرے کا اپنا بنک بنائیں
کہانیوں کی کتابیں پڑھنے کے ساتھ، آپ اپنے بچے کو روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والے چینی الفاظ دیکھنے کے لیے حوصلہ افزائی کریں، جیسا کہ ایسے الفاظ جو میٹرو میں سفر کے دوران نظر آتے ہوں۔ روزانہ سیکھے گئے الفاظ کو محفوظ کرتے رہیں، اور انہیں بچے کے چینی الفاظ کی ذخیرہ میں شامل کرتے رہیں۔
گر نمبر 3: مشق یا پریکٹس میں ڈوب جائیں
مشق یا پریکٹس مکمل بناتی ہے۔ بچے نے جو سیکھا اسکی مشق اور اس کا استعمال یعنی اطلاق اس کو چینی زبان پر تیزی سے عبور حاصل کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔
گھر پر اپنے بچے کے لیے چینی زبان بولنے میں بچے کے لیے رول ماڈل کا کردار ادا کریں
سکول کی طرف سے مہیا کردہ دلچسپیوں سے بھرپور کلاسز یا کمیونتی کی سرگرمیوں میں شامل رہنے کے لیے اپنے بچے کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں۔
اپنے بچے کو چینی زبان بولنے والے بچوں کے ساتھ میل ملاپ یا دوستی کرنے کے لیے ابھارتے رہیں یا حوصلہ افزائی کرتے رہیں۔
روزمرہ کی زندگی میں اپنے بچے کو چینی زبان کے الفاظ کا استعمال کرنے پر ابھاریں، جیسا کہ فاسٹ فوڈ کی دکان میں کھانا آرڈر کرنے کے لیے ان الفاظ کا استعمال۔