C for Chinese@JC

بچوں کی ابتدائی تعلیم نسلی اقلیتی نوجوانوں کے مستقبل کے لیے ایک نیا راستہ کھولتی ہے اور غیر چینی بولنے والے بچوں کی تعلیم میں معاونت کرتی ہے۔

بچوں کی ابتدائی تعلیم نسلی اقلیتی نوجوانوں کے مستقبل کے لیے ایک نیا راستہ کھولتی ہے اور غیر چینی بولنے والے بچوں کی تعلیم میں معاونت کرتی ہے۔

"کورس نے میرے لیے ضروری تدریسی علم سیکھنے کی اور مجھے تعلیم میں اپنے مستقبل کی طرف راستے کھولے ہیں۔ میں مجموعی طور پر زیادہ پر اعتماد محسوس کرتی ہوں۔ فاروق شمائلہ بتاتی ہیں۔" فاروق نے ابتدائی بچپن کی تعلیم (D(ECE)) میں ڈپلومہ کے ساتھ ریجویشن کیا (غیر چینی بولنے والے بچوں کے لیے سیکھنے اور سکھانے کی معاونت)۔ یہ مکمل طور پر C-for Chinese@JC کی طرف سے امداد یافتہ پروگرام ہے اور اس کا اہتمام ہانگ کانگ کی ایجوکیشن یونیورسٹی نے کیا۔
 

مقابلوں سے وعدوں تک

فاروق جب چھوٹی تھی تو اس نے سیکھنے میں جدوجہد کی جبکہ  اس کے گھر والوں کو بلکل اندازہ نہیں تھا کہ اسکی مدد کیسے کی جائے۔ تعلیم میں نسلی اقلیت (EM) کے بچوں کو جس قسم کی مدد کی ضرورت ہے اس کو سمجھتے ہوئے، فاروق تعلیم کا جذبہ لیے پروان چڑھی، جس نے D(ECE) پروگرام مکمل کرنے کے بعد ایک کثیر الثقافتی تدریسی معاون بننے کا راستہ اختیار کیا۔

 

بچبپن کی ابتدائی تعلیم: تھیوری یعنی پڑھائی اور عمل کا امتزاج

پروگرام D(ECE ایک سال کا کل وقتی کورس ہے جو غیر چینی بولنے والے (NCS) بچوں کی مدد کے لیے کثیر ثقافتی تدریسی معاونین کی نئی نسل کو تربیت دیتا ہے۔ کنڈرگارٹن میں NCS طلباءکی مدد کے لیے EM نوجوانوں کو شامل کرنے کے لیے اس نے ایک اہم سنگ میل کا کردار ادا کیا ہے۔

C-for-Chinese@JC کی طرف سے نہ صرف D(ECE) پروگرام کو مکمل طور پر امداد کی جاتی ہے بلکہ طلباء کو طالب علمی بھی فراہم کی جاتی ہے تاکہ ان کے مالی دباؤ کو دور کیا جا سکے۔ دوران تعلیم، نظریہ اور عمل دونوں پر زور دیتے ہوئے، پروگرام دس کورسز پر مشتمل ہے۔ یہ NCS بچوں کی زبان کی نشوونما، ہوم-اسکول-کمیونٹی تعاون، اور ابتدائی بچپن کی تعلیم کے لیے چینی زبان میں معاونت کے لیے تربیت اور وسائل فراہم کرتا ہے۔ مطالعہ کی مدت کے دوران، طلباء کے پاس ۱۵ دن اسکول سے منسلک ہونے اور کسی کنڈرگارٹن میں ۳۰ دن کا بلاک پریکٹس ہوگا۔ نمایاں طلباء وظائف اور اعلیٰ ڈپلومہ پروگرام حاصل کرنے کے مواقع کے بھی اہل ہیں۔
 

NCS خاندانوں کے لیے رابطے کا پل بننا

فاروق یقین رکھتی ہے کہ ڈی (ای سی ای) پروگرام سیکھنے کا ایک عملی موقع فراہم کرتا ہے۔ ابتدائی بچپن کے وسیع تدریسی وسائل تک رسائی حاصل کرنے کے علاوہ، ڈپلومہ اسے کنڈرگارٹن میں تدریسی معاون کے طور پر کام کرنے کا موقع بھی دیتا ہے۔ یہ ایک مکمل استاد بننے کا راستہ ہے۔
 

کام کی اصلی ترتیبات کی بدولت، جو کچھ میں نے سیکھا ہے اسے عملی زندگی میں استعمال یا لاگو کرنا اور تعلیم کے بارے میں اپنی سمجھ اور فہم کو گہرا پایا ہے۔ فاروق کا کہنا ہے۔ "مجھے یہ بھی سمجھ ہے کہ کس طرح مختلف لوگوں کے ساتھ کام کرنا ہے اور NCS بچوں، اساتذہ اور EM والدین کے درمیان رابطے کا پل یا زریعہ بننا ہے۔"

 

EM خاندانوں اور دیگر نوجوانوں کو متاثر کرنا

 فاروق کا کہنا ہے کہ ڈی (ای سی ای) پروگرام نے ان کے خاندان پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔ اس نے اس کے چھوٹے بہن بھائیوں کو شعبہ تعلیم میں مستقبل بنانے کی ترغیب دی ہے۔ فاروق ایک استاد بننے کے لیے بچوں کی ابتدائی تعلیم میں اعلیٰ ڈپلومہ حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی  ہے۔"میری چینی بولنے کی صلاحیت کے ساتھ، مجھے امید ہے کہ میں EM کمیونٹی کے لیے رابطے کا زریعہ بنوں۔ میری یہ بھی خواہش ہے کہ میری کہانی مزید ساتھیوں کو چینی زبان سیکھنے کی ترغیب دے یا یہاں تک کہ ایک معلم یعنی استاد بن کر NCS کے طلباء کی سیکھنے میں مدد کرسکیں اور EM والدین کو ان کی اولادوں کی تعلیم دینے سے متعلق سمجھ کو مضبوط بنائیں"۔

 

کراس کلچرل یعنی مختلف ثقافتی پس منظر + پیشہ ورانہ تعلیم کی تربیت = مکمل تدریسی معاون

پروگرام D(ECE) فاروق جیسے مزید نوجوانوں کو ان کے مختلف ثقافتی پس منظر کے ساتھ مدد کر سکتا ہے۔ یہ پروگرام EM نوجوانوں کو مختلف ثقافتی معاون استاد یعنی ملٹی کلچرل ٹیچنگ اسسٹنٹ بننے کے لیے تیار کرتا ہے اور ایک معلم بننے کا راستہ کھولتا ہے۔ NCS طلباء کو سیکھنے اور سیکھانے میں تعاون کرتا ہے۔

Back to top