C-for-Chinese@JC انڈسٹری ویبینار 2024
C-for-Chinese@JC انڈسٹری ویبینار 2024
"22 اگست 2024 کو C-for-Chinese@JC انڈسٹری ویبینارمنعقد ہوا، جس کا موضوع ""ثقافتی طور پر جوابدہ - دوسری زبان کی تدریس اورتعلیم"" تھا۔ تائیوان، سنگاپور، اور پروجیکٹ کے معزز مقررین نے کنڈرگارٹن اور پرائمری تعلیم میں فنڈز آف نالج (FoK)، کلچرلی ریسپانسیو ایجوکیشن (CRE)، اور کلچرلی ریسپانسیو سروس (CRS) کو لاگو کرنے کے بہترین طریقوں کی نشاندہی کی۔ مزید برآں، غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں، پراجیکٹ کے تعاون یافتہ کثیر الثقافتی تدریسی معاونین اور والدین نے اپنی کامیابی کے قصّوں اور تجربات کا تبادلہ کیا۔
ویبینار نے ماہرین تعلیم، سماجی خدمات کے پیشہ ور افراد، اسکول کے رہنماؤں، اور والدین کی طرف سے پرجوش حمایت حاصل کی، جس میں 500 سے زائد سامعین نے شرکت کی، جو کمیونٹی کی جانب سے پروجیکٹ میں وسیع دلچسپی اور زبردست مشغولیت کی عکاسی کرتی ہے۔
موضوعاتی پینل گفتگو: کثیر الثقافتی کلاس رومز میں بہترین طرز عمل: فنڈز آف نالج (FoK)سے فائدہ اٹھانا
اہم خلاصہ
ایک کثیر الثقافتی معاشرے کے طور پر، ہانگ کانگ مختلف کمیونٹیز اور نسلی اقلیتی (EM) خاندانوں کا گھر ہے۔ مختلف ثقافتی پس منظر سے تعلق رکھنے والے بچوں کو چینی زبان سیکھنے کے سفر میں اسکولوں، خاندانوں اور کمیونٹیز سے باہمی تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔ موضوعاتی پینل نے تائیوان اور سنگاپور کے نامور علماء کو مقامی تجربات کے ساتھ ساتھ متعدد ایشیائی نقطہ نظر سے اپنی بصیرت کا اشتراک کرنے کے لیے مدعو کیا۔
گفتگو تمام خطوں میں مماثلت اور فرق پر مرکوز تھی، خاص طور پر فنڈز آف نالج (FoK) کے تصّور کو سمجھنے اور لاگو کرنے اور گھر-اسکول- کمیونٹی تعاون کو فروغ دینے پرتوجہ دی گئی تھی تاکہ کثیر الثقافتی تعلیم کے اثر کو بڑھایا جاسکے.
میزبان
ڈاکٹر. ساؤ یان ہوئی، لیکچرار، اکیڈمک یونٹ آف ٹیچر ایجوکیشن اینڈ لرننگ لیڈرشپ، یونیورسٹی آف ہانگ کانگ، C-for-Chinese@JC پروجیکٹ ڈائریکٹر (گھر اور کمیونٹی کے مابین تعلق و تعاون )
مقررین
پروفیسر چن چینگ چون، ڈین آف انٹرنیشنل افئیر آفس، نیشنل کاؤسیونگ نارمل یونیورسٹی کے گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیچنگ چائنیز بطور ایک دوسری/غیر ملکی زبان کے سینٹر آف چائنیز کلچر اینڈ لینگویج اینڈ لینگویج سینٹر کے ڈائریکٹر
ڈاکٹر. سوک لائی لِم، ایسوسی ایٹ ڈین برائے پریکٹس اینڈ پارٹنرشپس آف ٹیچر ایجوکیشن اینڈ انڈر گریجویٹ پروگرامز، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن، نانیانگ ٹیکنولوجیکل یونیورسٹی میں ایشین لینگویجز اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ میں سینئر لیکچرار
/Thematic_Panel_Discussion.jpg)
ڈاکٹر. ساؤ یان ہوئی (پہلے بائیں)، پروفیسر چن-چینگ چون (درمیان)، ڈاکٹر۔ سیوک لائی لِم (پہلے دائیں)
موضوعاتی سیشن I: کنڈرگارٹنز میں FoK کا اطلاق اور کلچرلی رسپانسیو ایجوکیشن کا طرز عمل
اہم خلاصہ
غیر چینی بولنے والے (NCS) طلبا کے لیے، مقامی کنڈرگارٹن میں داخل ہونے کا مطلب غیر مانوس ماحول، ثقافتوں اور زبانوں کا سامنا کرنا ہے، جس کے لیے موافقت کی طویل مدت درکار ہو سکتی ہے۔ اس سیشن میں، تعلیم کے شعبے میں مختلف کرداروں سے تعلق رکھنے والے تین مقررین نے کنڈرگارٹن میں FoK کے تصور کو مؤثر طریقے سے لاگو کرنے کے بارے میں عملی تجربات کا اشتراک کیا۔
نصاب تشکیل دے کر، انہوں نے یہ ظاہر کیا کہ بچوں کے خاندانوں سے جمع ہونے والے ثقافتی پس منظر کے علم کو کلاس روم کی تدریس میں کیسے ضم کیا جائے۔ کلچرلی رسپانسیو ایجوکیشن (CRE) سے فائدہ اٹھاتے ہوئے یہ نقطہ نظر، چھوٹے بچوں کو دوسری زبان کے طور پر چینی سیکھنے کی مشکلات سے نمٹنے میں مدد کرتا ہے۔
میزبان
ڈاکٹر. ساؤ یان ہوئی، لیکچرار، اکیڈمک یونٹ آف ٹیچر ایجوکیشن اینڈ لرننگ لیڈرشپ، یونیورسٹی آف ہانگ کانگ، C-for-Chinese@JC پروجیکٹ ڈائریکٹر (گھر اور کمیونٹی کے مابین تعلق و تعاون )
مقررین
ڈاکٹر. ٹکی ٹو-چین، دی ایجوکیشن یونیورسٹی آف ہانگ کانگ کے سینٹر فار چائلڈ اینڈ فیملی سائنس کے رکن
مس چھی یان فونگ، سن آئی لینڈ انگلش کنڈرگارٹن کی ہیڈ ٹیچر
محترمہ فاروق شمیلہ، 2024-2022 کی گریجویٹ، دی ایجوکیشن یونیورسٹی آف ہانگ کانگ سے ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن میں اعلیٰ ڈپلومہ
/Thematic_Session_I.jpg)
/Thematic_Session_I.jpg)
ڈاکٹر. ساؤ یان ہوئی (پہلے بائیں)،ڈاکٹر. ٹکی ٹو-چین (دوسری بائیں)، مس چھی-یان فونگ (دوسری دائیں)، محترمہ فاروق شمیلہ (پہلی دائیں)
موضوعاتی سیشن II: ایک ساتھ منتقلی - کنڈرگارٹن-پرائمری اسکول کی منتقلی میں FoK کے کردار
اہم خلاصہ
کنڈرگارٹن سے پرائمری اسکول میں منتقلی بچوں کی نشوونما میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس سیشن نے منتقلی کے اس مرحلے کے دوران FoK اور ثقافتی ردعمل کے اطلاق کو مزید دریافت کیا۔ ریڈنگ اسکیم اور کراس کریکولر لرننگ جیسے اقدامات کے ذریعے، ماہرین تعلیم نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ یہ حکمت عملی کس طرح سیکھنے کے نتائج کو بڑھا سکتی ہے اور مدد فراہم کر سکتی ہے، جس سے طلباء کے لیے ایک ہموار اور زیادہ موثر منتقلی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
میزبان
ڈاکٹر. ساؤ یان ہوئی، لیکچرار، اکیڈمک یونٹ آف ٹیچر ایجوکیشن اینڈ لرننگ لیڈرشپ، یونیورسٹی آف ہانگ کانگ، C-for-Chinese@JC پروجیکٹ ڈائریکٹر (گھر اور کمیونٹی کے مابین تعلق و تعاون )
مقررین
ڈاکٹر. سی-ہوئی کے، ہانگ کانگ پولی ٹیکنک یونیورسٹی کے شعبہ چینی اور دو لسانی علوم میں چینی زبان کی تعلیم کے ایسوسی ایٹ پروفیسرर
ڈاکٹر. منگ یاو سن، ہانگ کانگ پولی ٹیکنک یونیورسٹی
محترمہ لائی چنگ یپ،ہانگ کانگ پولی ٹیکنک یونیورسٹی کی پروجیکٹ اسسٹنٹ
محترم بن منگ یانگ، ہانگ کانگ پولی ٹیکنک یونیورسٹی کے ریسرچ اسسٹنٹ
محترم چھی چُن آو، پیت ہیونگ سنٹرل پرائمری اسکول کے استاد
/Thematic_Session_II.jpg)
/Thematic_Session_II.jpg)
ڈاکٹر. ساؤ یان ہوئی (اوپر سے بائیں)،ڈاکٹر. سی ہوئی کے (اوپر درمیان میں)، ڈاکٹر۔ منگ یاو سن (اوپر دائیں)، محترمہ لائی چنگ یپ (نیچے بائیں)، محترم بن منگ یانگ (نیچے درمیان میں)، محترم چھی چن آو (نیچے دائیں)
موضوعاتی سیشن III: والدین کے نقطہ نظر - گھر-اسکول کی خواندگی اور کنڈرگارٹن-پرائمری منتقلی کی حمایت کے لیے Fok کا استعمال
اہم خلاصہ
غیر چینی بولنے والے (NCS) طلباء اور چینی بولنے والے طلباء دونوں کی چینی زبان سیکھنے اور سماجی نشو نما میں، خاص طور پر کنڈرگارٹن سے پرائمری اسکول کی منتقلی کے دوران، دونوں کی مدد کے لیے اسکول، خاندان اور کمیونٹی کے درمیان تعاون بہت ضروری ہے۔
تجربہ کار سماجی کارکنوں نے اشتراک کیا کہ وہ کس طرح FoK کو کلچرلی ریسپانسیو سروسز (CRS) میں ضم کرتے ہیں، جس سے NCS والدین کو اپنے بچے کی تعلیم کو سمجھنے اور اسکولوں کے ساتھ بات چیت کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ مزید برآں، پروجیکٹ کی پیرنٹ اکیڈمی کے دو NCS والدین نے اپنے حقیقی زندگی کے تجربات کی بنیاد پر اس تعاون کے اثر کی گواہی دی۔
میزبان
ڈاکٹر. ساؤ یان ہوئی، لیکچرار، اکیڈمک یونٹ آف ٹیچر ایجوکیشن اینڈ لرننگ لیڈرشپ، یونیورسٹی آف ہانگ کانگ، C-for-Chinese@JC پروجیکٹ ڈائریکٹر (گھر اور کمیونٹی کے مابین تعلق و تعاون )
مقررین
محترمہ ہیزل چاؤ، C-for-Chinese@JC پروجیکٹ ٹیم کی ٹیم لیڈر (سوشل سروس)، ہانگ کانگ شینگ کنگ ہوئی لیڈی میک لیہوز سینٹر
محترمہ یان لیو، C-for-Chinese@JC پروجیکٹ ٹیم کی اسسٹنٹ پروجیکٹ لیڈر، ہانگ کانگ کرسچن سروس
پاکستان سے محترمہ سمیرا پروین، پیرنٹ اکیڈمی کی شریک
نیپال سے محترمہ سبا سنیتا، پیرنٹ اکیڈمی کی شریک
/Thematic_Session_III.jpg)
/Thematic_Session_III.jpg)
/Thematic_Session_III.jpg)
ڈاکٹر. ساؤ-یان ہوئی (اوپر بائیں)، محترمہ ہیزل چاؤ (اوپر درمیان)، محترمہ یان لیو (اوپر دائیں)، محترمہ سمیرا پروین (نیچے بائیں)، محترمہ صبا سنیتا (نیچے دائیں)